Home » News » دفاع پاکستان ریلی:امریکا ہم سے الجھنے کی کوشش نہ کرے،حمید گل

دفاع پاکستان ریلی:امریکا ہم سے الجھنے کی کوشش نہ کرے،حمید گل

  • Publish on December 19, 2011 in News
  • |
  • by admin

آئی ایس ائی کے سابق سربراة حمید گل نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت پاکستان کی قوت ہے اور کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش نہ کرے جبکہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے والوں کا احتساب کرنا ہوگا۔لاہور میں دفاع پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمید گل نے کہا کہ حکومت کا نیٹو کی سپلائی لائن رولنے کا فٰیصلہ درست اقدام ہے اگر حکومت اس پر قائم رہے تو حکومت کو سب کی حمایت حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان پر میلی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اگر کوئی اس کی طرف بڑھا تو بطور ایٹمی قوت ہم اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ میڈیا کو رحمان ملک کے پیچھے لگانے کی بجائے وینا ملک کے پیچھے لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی حالت سنوارنے کی طرف حکمرانوں کا دھیان نہیں ہے اور تمام ادارے بدحالی کاشکار ہو چکے ہیں۔