Home » News » صدر آصف علی زرداری کے تمام دشمن مایوس ہونگے،رحمان ملک

صدر آصف علی زرداری کے تمام دشمن مایوس ہونگے،رحمان ملک

  • Publish on December 19, 2011 in News
  • |
  • by admin

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے تمام دشمن مایوس ہوں گے۔رحمان ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے اور ان کے دشمنوں کے مایوسی ہوگی۔رحمان ملک کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جب تک ہم پر نیٹو حملہ تسلیم نہیں کیا جائے گا نیٹو سپلائی بند رہے گی۔ میمو گیٹ اور منصور اعجاز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کے پاس کوئی الہامی کتاب نہیں کہ اس کی باتوں کو سچ تسلیم کرلیا جائے۔