Home » News » آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پر خود کش حملہ کردیا،عمران خان

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پر خود کش حملہ کردیا،عمران خان

  • Publish on December 19, 2011 in News
  • |
  • by admin

پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی نے خود کش حملہ کردیا۔پنڈی گھیپ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف وہ کام جو آج تک کوئی نہیں کرسکا وہ آصف علی زرداری نے کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانی سیاسی جماعتوں کے لیے تحریک انصاف ایک بہت بڑی سونامی ہے۔پی پی اور ن لیگ کے سیاستدانوں کا تحریک انصاف کا شکرگذار ہونا چاہیئے،اس کی وجہ سے بہت سے سیاستدانوں کی اپنی جماعتوں میں عزت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے پنجاب پر پانچ مرتبہ حکومت کی،لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں جیمز جونز کے بیان سے میمو کامعاملہ ختم ہوگیا۔لیکن ملک کے عوام ایسا نہیں سوچتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم واضح الفاظ میں بتائیں انہوں نے سازش کا الزام کس پر لگایا۔حکومت کو فوج یا عدلیہ سے نہیں بلکہ نااہلی اور کرپشن سے خطرہ ہے۔