پرسکون نیند کے لئے چیری کا جوس فائدہ مند ہے
- Technology on December 19, 2011 in
- |
- by admin
پرسکون نیند کے لئے پریشان لوگوں کے لئے یہ بات کسی خوش خبری سے کم نہیں کہ اب دواوں کے بغیر بھی نیند کے مزے لئے جا سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ترش چیری کے دو گلاس روزانہ پینے سے نیند کے معمول کے دورانیے میں چھ فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ چیری میں شامل اینٹی آکسیڈینٹ نیند کو پرسکون بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق عمر کے مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد پر تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ چیری جوس پینے سے نیندکے اوقات میں انتالیس منٹ کا اضافہ ہو جاتا ہے۔