Home » News » چمن بارڈر کے راستے نیٹو کو سپلائی کی بندش 24ویں روز میں داخل

چمن بارڈر کے راستے نیٹو کو سپلائی کی بندش 24ویں روز میں داخل

  • Publish on December 19, 2011 in News
  • |
  • by admin

چمن:سانحہ مہمند ایجنسی کے بعد چمن بارڈر کے راستے نیٹو کو سپلائی کی بندش 24ویں روز میں داخل ہوچکی ہے۔چمن ٹرمینل میں اب بھی نیٹو کی سپلائی پر مامور سینکڑوں کنٹینرز موجود ہیں۔جو نیٹو کو سپلائی بند ہونے کے آج 24ویں روز بھی واپس کراچی جانے کے منتظر ہیں۔سخت سردی میں ڈرائیورز اورعملے کی مشکلات میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے راستے پاکستان آنے والے سینکڑوں کنٹینرز اور خالی تیل کے ٹینکرز کو افغان پولیس نے بھی افغان علاقے اسپین بولدک میں روک رکھا ہے۔