Home » Gujranwala » گیس چوروں نے کمپریسرز لگا کر گیس چوری کرنی شروع کر دی

گیس چوروں نے کمپریسرز لگا کر گیس چوری کرنی شروع کر دی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)شہر کی کچی آبادیوں میں سوئی گیس کی ۱۶تا ۱۸گھنٹے روزانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے غریبوں کے چو لہے ٹھنڈے غیر قا نو نی طور پر کمپریسرز لگا کر گیس چوری کر نے والوں نے رہی سہی گیس بھی کھینچ لی .جس کے خلاف متاثرہ شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں.متاثرین نے تمام گلیوں محلوں میں پاک فوج کے ذریعے چھاپے مار کر گیس چوروں اور گیس اہلکاروں کو گر فتار کر نے بندش ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔