Home » Gujranwala » صادق قریشی، بابو شفقت قریشی کی غلام دستگیر خان اور خرم دستگیرخان سے صلح کرا دی گئی

صادق قریشی، بابو شفقت قریشی کی غلام دستگیر خان اور خرم دستگیرخان سے صلح کرا دی گئی

گوجرانوالہ(مسلم جاوید مظلوم)گوجرانوالہ میں ایک عرصہ سے پارٹی میںکشیدگی اور ورکروں میں پائی جانیوالی بے چینی کو محسوس کرتے ہوئے خان غلام دستگیر خان کی رہائش گاہ پر حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سٹی صدر عبدالرؤف مغل پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں ورکرز وائس فورم کے چےئرمین بابو شفقت علی قریشی اور حاجی صادق قریشی چےئرمین امن کمیٹی گوجرانوالہ کی صلح کرا دی گئی اور دونوں دھڑوں کو باہم ملا دیا گیا اس موقعہ پر شیخ حفیظ صدر انجمن تاجراں سید نگری بازار ، تنویر بٹ نائب صدر انجمن تاجراں سید نگری بازار ،شمشاد قریشی صدر انجمن تاجراں کسیرا بازار ، خالد قریشی ، حاجی الطاف حسین ، ملک حبیب اللہ (مسٹر گوجرانوالہ)، حافظ کاشف جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سٹی ، عبدالحمید بٹ صدر انجمن تاجراں سیالکوٹی گیٹ ، ساجد مغل صدر پاک بازار ، اعظم بٹ صدر باغیچی والہ ، حاجی شبیر صدر پاک بازار ، شیخ جمیل صدر انجمن تاجراں اردو بازار ، عارف کمبوہ صدر گلی قصایاں والی ، حاجی ارشد صدر انجمن تاجراں کچے برتن والا ، شیخ عدیل صدر ریڈی میڈ ، چوہدری خالد ، عبید اللہ ریڈیووالہ اور دیگر ممبران اور عہدیداران موجود تھے ۔