Home » Technology » گاجر سرطان کے مریضوں کے لیے مفید

گاجر سرطان کے مریضوں کے لیے مفید

ویسے تو گاجر سے دیکھنے کی قوت بہتر ہوتی ہے مگر طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس کا استعمال سرطان کے مریضوں کےلیے بھی مفید ہے۔ گاجر وٹامن، الکلی سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں پوٹاشیئم، کیلثیم، فاسفورس اور سوڈیم جیسے نمکیات ہوتے ہیں۔ گاجر کا زرد رنگ بیٹا کیروٹین کوظاہر کرتا ہے جو جسم کی قوت مدافعت کو تقویت بخشتی ہے۔ماہرین کے مطابق آدھی پیالی کدوکش کی ہوئی گاجروں سے روزانہ کی مطلوبہ بیٹا کیروٹین حاصل کی جاسکتی ہے۔ گاجر سرطان کے مریضوں کےلیے مفید ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق گاجر ہر قسم کے سرطان کے خلاف موثر ڈھال ہے۔ گاجر آنکھوں کے لیے بہت مفید ہو تی ہے گھبراہٹ میں گاجر کا استعمال مفید ہے۔