Home » News » مصر : فوجی حکمرانوں کے خلاف پانچویں روزبھی مظاہرے جاری

مصر : فوجی حکمرانوں کے خلاف پانچویں روزبھی مظاہرے جاری

  • Publish on December 21, 2011 in News
  • |
  • by admin

قاہرہ:مصر میں فوجی حکمرانوں کے خلاف پانچویں روزبھی مظاہرے جاری ہیں۔سیکڑوں افرادقاہرہ کے تحریراسکوائرپرجمع ہیں۔جبکہ حکمرانوں نے خواتین مظاہرین پرفوجی اہلکاروں کے تشدد کے واقعے پرافسوس کااظہارکیا ہے۔ قاہرہ کے مرکزآزادی چوک اور اس کے نواحی علاقوں میں اس وقت بھی ہزاروں مرد وخواتین موجود ہیں جو فوجی حکمرانوں اورخواتین پرفوجی اہلکاروں کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کرنے والی خواتین پر تشدد کے مناظر فلم بند کرکے انھیں مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ یہ فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد ایک بیان میں مسلح افواج کی سپریم کونسل نے واقعے پرگہرے افسوس کااظہارکیا اور کہا ہے کہ فوج خواتین کے احتجاج کے حق کااحترام کرتی ہے۔ واقعے کے ذمے دارافرادکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔مصرمیں جمعے سے جاری مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں چودہ افراد ہلاک اور آٹھ سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔