Home » News » ریلوے کی مزدور تنظیموں کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ریلوے کی مزدور تنظیموں کا مطالبات کے حق میں احتجاج

  • Publish on December 21, 2011 in News
  • |
  • by admin

لاہور:ریلوے کی مزدور تنظیمیں آج اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی اور دھرنا دیں گے۔ مزدور تنظیمیں ریل مزدور اتحاد کے پلیٹ فارم سے احتجاج کر رہی ہیں۔ان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 11ارب روپے فوری جاری کئے جائیں تاکہ ریلوے کا پہیہ چلتا رہے۔مزدور رہنما حافظ سلمان بٹ کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی جلسہ کے بعد مزدور ریلی کی صورت میں ہیڈ کوارٹر آئیں گے اور ریل مزدور اتحاد کے جلسہ ،ریلی اور دھرنا میں سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔ ادھر ریلوے انتظامیہ نے امن وامان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مزدروں نے ریل آپریشن میں رکاوٹ ڈالی تو سختی سے نمٹیں گے۔