Home » Sports » ڈھاکاٹیسٹ کاآخری روز، پاکستان کی گرفت مضبوط

ڈھاکاٹیسٹ کاآخری روز، پاکستان کی گرفت مضبوط

ڈھاکا میں جاری ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے اور پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہے۔ بنگلہ دیش کو پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کےلیے مزید اٹھارہ رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چودہ رنز بنائے۔پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے بنگلہ دیش کومزید اٹھارہ رنز درکار ہیں اور ان کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ تمیم اقبال اکیس، ناظم الدین بارہ، محموداللہ بتیس اورشکیب الحسن چھ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ عمرگل اور اعزاز چیمہ نے دو،دو اور عبدالرحمٰن ایک وکٹ لی۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم چار سو ستر رنز بناکر آئوٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں ایک سو بتیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔ مصباح الحق نے ستر، یونس خان نے اننچاس اور عدنان اکمل نے کیریئر بیسٹ ترپن رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے سنچری میکر شاکب الحسن نے بولنگ میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے بیاسی رنز دیکر چھ وکٹیں لیں۔