Home » Business » یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکشن جاری

یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکشن جاری

گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج اور پٹرولیم لیوی کے نفاذ کیلئے وزارت پٹرولیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یکم جنوری سے گیس صارفین کے ٹیرف میں چودہ فیصد اضافہ ہوگا۔وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کے مطابق یکم جنوری سے سی این جی ، فرٹیلائزر، انڈسٹری اور پاورسیکٹرپر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج اور ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سرچارج اور لیوی سے مجموعی طور پر حکومت کو سالانہ ستاون ارب روپے ریونیو حاصل ہوگا۔ سرچارج کی مد میں جمع ہونیوالی صرف رقم ٹاپی،آئی پی ، ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر اور دیگر گیس انفراسٹرکچر پر خرچ کی جاسکے گی۔