Home » News » پشاور: چار سالہ بچی کو سوارہ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

پشاور: چار سالہ بچی کو سوارہ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

  • Publish on December 21, 2011 in News
  • |
  • by admin

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پرچار سالہ عاصمہ کو سوارہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ضلع دیر سے تعلق رکھنے والی چارسالہ اسما کو ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے ۔ملزمان نے جرگے کے ذریعے عاصمہ کو سوارہ میں مانگا تھا بچی کے اہل خانہ نے انکارکردیا جس پر ملزمان نے بچی کے والد اور بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔عاصمہ کو اس کا بھائی پشاور لے آیا جہاں اس نے چیف جسٹس ہائیکوٹ کو درخواست دی ۔ پولیس تین گرفتار ملزمان کی نشاندہی پردیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔