Home » News » چھ ماہ بعدچار مال گاڑیاں آج سے چلیں گی

چھ ماہ بعدچار مال گاڑیاں آج سے چلیں گی

  • Publish on December 29, 2011 in News
  • |
  • by admin

محکمہ ریلوے کی جانب سے چھ ماہ بعد کراچی سے چار مال گاڑیاں آج روانہ کی جارہی ہیں۔ پہلی مال گاڑی گیارہ بجے سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ایک سو بیس گاڑیاں ایک ماہ میں چلائی جائیں گی۔ریلوے نے کراچی ڈویژن کو دس ریلوے انجن دینے کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر کراچی سے چار مال گاڑیاں روزانہ چلائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان مال گاڑیوں سے محکمے کو کوئی مالی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ سامان سے بھری ہزاروں بوگیاں ٹریک پر کھڑی ہیں جن کے پیسے محکمہ پہلے ہی وصول کر چکا ہے۔