Home » Business » گیس بحران ، ایوانِ صدر میں آج اجلاس ہو گا

گیس بحران ، ایوانِ صدر میں آج اجلاس ہو گا

صدر آصف علی زرداری نے ملک میں گیس بحران کا نوٹس لے لیا۔ ایوان صدرمیں گیس کی مجموعی صورتحال پر آج اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں حالیہ گیس لوڈشیڈنگ پربات ہوگی جس میں سوئی ناردرن، سوئی سدرن اور وزارت پیٹرولیم کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔گیس کی حالیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق صورتحال زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں گیس کے نرخ بڑھائے جانے اورگیس کی دستیابی، فراہمی اور تقسیم پربریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ایل این جی کی درآمد پر بھی بات ہو گی۔