Home » News » کورنگی4 میں بس اسٹاپ کے قریب گیس سلنڈر دھماکا

کورنگی4 میں بس اسٹاپ کے قریب گیس سلنڈر دھماکا

  • Publish on December 29, 2011 in News
  • |
  • by admin

کراچی کے علاقے کورنگی چار نمبر میں بس اسٹاپ کے قریب ویلڈنگ کے کیبن میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد کیبن میں آگ لگ گئی جس نے قریبی کیبنز کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث دس کیبنز جل گئے۔ فائر بریگیڈ نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق سلنڈر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ پولیس نے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو خارج از امکان قرار دیا۔