Home » News » لاہور ، شادی کی تقریب میں باپ کی فائرنگ، بیٹا ہلاک

لاہور ، شادی کی تقریب میں باپ کی فائرنگ، بیٹا ہلاک

  • Publish on December 29, 2011 in News
  • |
  • by admin

لاہور میں شادی کی تقریب میں باپ کی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ بیٹاہلاک ہوگیا۔ گرین ٹاوٴن کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص بسمل طارق نے ہوای فائرنگ کی جس کی زد میں اس کا اپنا ہی بیٹا آگیا۔ اٹھارہ سالہ بیٹے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ شادی والے گھر میں نوجوان کی ہلاکت پر صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملتان روڈ کے رہائشی بسمل طارق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پستول میں گولی پھنس گئی تھی جو نکالتے ہوئے چل گئی۔ وہ بیٹے کی ہلاکت پر شرمندہ ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔