Home » News » شورش زدہ علاقوں کے92 ہزار طلبا کو اگلی کلاسوں میں ترقی کا فیصلہ

شورش زدہ علاقوں کے92 ہزار طلبا کو اگلی کلاسوں میں ترقی کا فیصلہ

پشاور:سرحد حکومت نے سوات اور ملاکنڈ کے شورش زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایف اے ،ایف ایس سی اور میٹرک کے92 ہزار طلبا کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سوات میں عسکریت پسندوں نے دو سو اٹھارہ اسکولوں کو بم دھماکوں سے تباہ کردیا جس کے باعث سوات کے طلبا اور طالبات کا تعلیمی مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیا، فوجی آپریشن شروع ہونے پر سوات سے لاکھوں افراد جانیں بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرگئے جن میں ہزاروں طلبا بھی شامل ہیں۔ ستم رسیدہ طلبا کی فریاد بالاخر اقتدار کے ایوانوں میں سنی گئی اور سرحد حکومت نے سوات اور ملاکنڈ کے طلبا کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔