Home » Entertainment » بالی وْوڈ اداکارہ بپاشا باسو کی نئے سال پر نظریں

بالی وْوڈ اداکارہ بپاشا باسو کی نئے سال پر نظریں

بالی ووڈ کی بنگالی بیوٹی اداکارہ بپاشا باسو کہتی ہیں کہ وہ پچھتانے کے بجائے آنے والے سال کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں بپاشا باشو نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ ”منی بدنام ہوئی“ کے تیلگو، ری میک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہ معاوضہ مانگا جس کی وہ حقدار ہیں۔بپاشا کا کہنا تھا دو ہزار گیارہ میں انہوں نے بہت سے نئے دوست بنائے اور خوب مزہ کیا۔ اب وہ نئے سال کا بھرپور استقبال کریں گی لیکن اس برس کوئی پرفارمنس نہیں دیں گی۔ وہ سات جنوری کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ پھر فلم ”پلیئرز “کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گی۔ ”راز تھری“ میں وہ اپنی زندگی کا سب سے مشکل کردار ادا کریں گی اور اپریل میں وہ اپنی دوسری فٹنس ڈی وی ڈی کی شوٹنگ کریں گی۔