Home » News » ملتان: حضرت بہاء الدین زکریا کے عرس کی تقریبات شروع

ملتان: حضرت بہاء الدین زکریا کے عرس کی تقریبات شروع

  • Publish on December 31, 2011 in News
  • |
  • by admin

ملتان میں حضرت بہاء الدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہورہی ہیں۔ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مخدوم شاہ محمود قریشی مزار کوغسل دے کر کریں گے۔ غسل کے بعد دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔عرس میں شامل ہونے کے لئے پاکستان بھر سے زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تین روزہ عرس کی تقریبات میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اورپولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔