Home » News » جاپان نے بھارت سے ایک بار پھر این پی ٹی پر دستخط کا مطالبہ کردیا

جاپان نے بھارت سے ایک بار پھر این پی ٹی پر دستخط کا مطالبہ کردیا

  • Publish on December 31, 2011 in News
  • |
  • by admin

ٹوکیو: جاپان نے بھارت سے ایٹمی تعاون میں اضافے کے لیے ایک بار پھر این پی ٹی پر دستخط کا مطالبہ کردیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی تعاون میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، جاپانی مطالبے کے باوجود دونوں ملکوں نے ایٹمی شعبے میں مزید بات چیت پر اتفاق کا اظہارکیاہے ، دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم کے دورہ بھارت میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی تاریخی معاہد وں پر دستخط بھی ہوئے ہیں جن میں دہلی ممبئی انڈسٹریل کوریڈور کے لیئے جاپان اگلے پانچ سال میں بھارت کو ساڑھے چار ارب ڈالر فراہم کرے گا ، جبکہ جاپان بھارت میں ریلوے کی بہتری کے لیے پونے دوآرب ڈالر کا آسان قرضہ بھی فراہم کرے گا، جاپانی وزیر اعظم نے شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے پر بھی بھارتی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے تاہم دونوں رہنماوٴں نے کشمیر کے مسئلے پر کسی بات چیت سے گریز کیا ۔