Home » News » سندھ، بلوچستان، سی این جی اسٹیشنز بند

سندھ، بلوچستان، سی این جی اسٹیشنز بند

  • Publish on December 31, 2011 in News
  • |
  • by admin

پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پرآج سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد نے بھی سی این جی ایسوسی ایشن کی حمایت میں آج ہڑتال کی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنید ماکڈا نے بتایا کہ گیس لوڈ شیڈنگ سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے۔سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا کہ ساٹھ سے پینسٹھ فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہو چکی ہے۔ اس کی بند ش سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے تحت ڈیزل اور سی این جی سے چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ آج بند ہے ۔ صنعتی رسد، پبلک اورپرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے علاوہ اسکول وین اور ایمبو لینسز بھی ماحول دوست ایندھن پر انحصار کرتی ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث بسوں ، ویگنوں اور کوچز میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دفاتر اور دیگر اداروں میں جانے والے افراد ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث بس اسٹاپ پر کھڑے ہیں۔