Home » News » وزیر اعظم نے 11اگست کو اقلیتوں کا دن منانے کااعلان کردیا

وزیر اعظم نے 11اگست کو اقلیتوں کا دن منانے کااعلان کردیا

اسلام آباد:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کوبنیادبناکر1973کے آئین میں ترامیم کی جائیں گی،جو اقتدار کی مضبوطی کے لیے نہیں بلکہ ملک اور آئین کو مضبوط بنانے کے لیے ہوں گی۔ وزیر اعظم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اقلیتی یکجہتی کنونشن سے خطاب میں11اگست کو اظہار یک جہتی کے لیے ملک میں اقلیتوں کا دن منانے کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ اقلیتوں کے لیے اعلان کردہ پانچ فیصد کوٹے پر عمل درآمد کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور صوبوں کو بھی یہ کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کی جائیگی ۔ ان کاکہناتھاکہ مالاکنڈ اور سوات کے محب وطن لوگوں میں موجودچند کالی بھیڑیں ملک دشمن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کومذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد میں بین المذاہب کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کے نمائندوں نے خطاب میں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔