Home » News » پنجاب پولیس کے دس افسران کی گریڈ 20 میں ترقی

پنجاب پولیس کے دس افسران کی گریڈ 20 میں ترقی

لاہور:پنجاب پولیس کے دس افسران کو گریڈ بیس میں ترقی دیدی گئی ہے اور سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ترقی پانیوالوں میں ڈی آئی جی کرائم برانچ محمد ایوب قریشی،ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ مہر خالق داد لک ،ڈی آئی جی ایڈمن ملتان سید دلاور عباس، آر پی او سرگودھا جاوید اسلام،ڈی آئی جی ایڈمن فیصل آباد احمد مبارک احمد، ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب فیصل شاہکار،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر شعیب دستگیر،ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی علی ذوالنورین، ڈی آئی جی سی آئی ڈی پنجاب آفتاب احمد چیمہ اورآر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر عارف مشتاق شامل ہیں۔ ترقی پانیوالے تمام افسران انہی عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لاہور لگا دیا گیاہے جبکہ ڈی پی او پاکپتن صابر احمد کو گریڈ18سے19 میں ترقی دیدی گئی۔