Home » News » آسٹریلین ٹینس: سرینا ولیمز کی دوسال بعد فاتحانہ واپسی

آسٹریلین ٹینس: سرینا ولیمز کی دوسال بعد فاتحانہ واپسی

  • Publish on January 18, 2012 in News
  • |
  • by admin

پانچ مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چیمپئن سرینا ولیمز کی دوسال بعد میلبرن پارک میں فاتحانہ انداز سے واپسی ہوئی۔ سرینا ولیمز نے پہلے راؤنڈ میں آسٹریا کی کھلاڑی کو شکست دیدی۔سریناولیمز نے دوہزارنو اور دس میں آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتاتھا لیکن پیرزخمی ہونے کی وجہ سے وہ گذشتہ سال اعزاز کا دفاع نہیں کرسکیں۔ اپنے فیورٹ گرینڈ سلیم میں سرینا ولیمز کی واپسی آسٹریا کی تامیرا پازک کے خلاف چھ تین اور چھ دو کی جیت کیساتھ ہوئی۔دوسرے راؤنڈ میں سرینا کا مقابلہ چیک باربرا زولووا سے ہوگا۔ادھر فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو چار سیٹ کے مقابلے میں شکست دیدی۔