Home » News » وزیرخارجہ حناربانی کھر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیرخارجہ حناربانی کھر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

  • Publish on January 18, 2012 in News
  • |
  • by admin

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈیم تھامسن نے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سےملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں بائیس نومبر دوہزارگیارہ میں پاک برطانیہ قومی سلامتی سے متعلق مذاکرات پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیرخارجہ حناربانی کھر نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیراتی مذاکرات کے فروغ کی ضرورت پرزوردیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اورکمرشل تعلقات کواولیت دے اورپاکستان میں موجود سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول سے استفادہ کرے۔