Home » News » عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے،عمران خان

عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے،عمران خان

  • Publish on January 18, 2012 in News
  • |
  • by admin

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کودنیا میں صف اول میں لاکھڑا کرے گی عالمی برادری پاکستان کی گزشتہ دس سال میں دی گئی قربانیوں کوتسلیم کرے۔عمران خان ارجنٹائن کے سفیر کی جانب سے دیئے گئے عشایئے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی پارٹی کے لائحہ عمل کی تفصیلات سے تقریب میں موجود مختلف ممالک کے سفیروں کوآگاہ کیا۔ان کاکہناتھا کہ عوام کی جانب سے تحریک انصاف کو بھرپورپذیرائی مل رہی ہے اور یہی جماعت پاکستان کودنیا میں صف اول میں لاکھڑا کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگرممالک سے برابری کی سطح پرتعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پرسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔