Home » Entertainment » برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بارہ فروری کو لندن میں ہورہے ہیں۔ فلم ایوارڈز کےلیے نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا ہے۔ تین گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی فلم ۔دی آرٹسٹ۔ کو بافٹا ایوارڈز کی بارہ کیٹگریز میں نامزد کیاگیا ہے۔گولڈن گلوب ایوارڈز میں سرفہرست بلیک اینڈ وائٹ فلم دی آرٹسٹ برٹش ایوارڈز میں بھی بازی لے گئی ہے ۔ دی آرٹسٹ نے بہترین مزاحیہ فلم، بہترین مزاحیہ اداکار اور بہترین موسیقی کے گولڈ گلوب ایوارڈزحاصل کیے، بافٹا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان ۔ ہیری پوٹر سیریز ۔ کے ہیرو ڈینئل ریڈکلف نے کیا، بہترین فلم کی کیٹگری میں دی آرٹسٹ کے علاوہ ۔ دی ڈیسنڈنٹس۔ ، ۔ڈرائیو اور دی ہیلپ شامل ہیں۔بہترین اداکار کی کیٹگری میں دی آرٹسٹ اور ٹنکر ٹیلر سولجر اسپائے کے مرکزی اداکاروں جین ڈجارڈین اور گیری اولڈ مین کا مقابلہ ‘منی بال ‘ کے بریڈ پٹ اور ‘دی ڈیسنڈنٹس’ کے جارج کلونی سے ہورہا ہے۔ جارج کلونی بہترین اداکار کا گولڈن گلوب ایوارڈجیت چکے ہیں۔