Home » News » امریکا ایران سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار

امریکا ایران سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار

  • Publish on January 19, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکہ کے وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی آبی گزرگاہ کو بند کرنے سے باز رہے ورنہ امریکا اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔لیون پینیٹا نے ایران کو دھمکی دی کہ آبی گزرگاہ بند کرنے کی صورت میں ایران سے سختی کے ساتھ نمٹاجائے گا۔ اور اس کےلیے امریکی فوج نے کمر کس لی ہے۔ لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کی غرض سے جنگ کا ماحول نہیں بناناچاہتا۔ تیسری دنیا کو تیل کی فراہمی بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکہ کے اس سخت موقف پر ایران کاکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔