Home » News » وزیراعظم نےعدالت آکراس کی بالادستی قبول کی،اعتزازاحسن

وزیراعظم نےعدالت آکراس کی بالادستی قبول کی،اعتزازاحسن

  • Publish on January 19, 2012 in News
  • |
  • by admin

ممتاز ماہر قانون اور این آراو کیس میں وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن تھا وزیر اعظم نے عدالت میں خود پیش ہوکر اس کی بالادستی کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی خود گاڑی چلاکر انکساری کےساتھ عدالت آکر ثابت کیاکہ قانون کی حکمرانی ہمارے لیے اہم ہے انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل دو اڑتالیس کے حوالے سے بھی عدالت میں بات کروں گا کہ اس میں کس طرح استثنا حاصل ہے اس کے لیے ابھی تیاری کی ضرورت ہے۔