Home » Entertainment » علی ظفر نے کترینہ کے بعد ادیتیہ راﺅ کو بھی گلوکاربنا دیا

علی ظفر نے کترینہ کے بعد ادیتیہ راﺅ کو بھی گلوکاربنا دیا

گلوکاری ہو یا اداکاری علی ظفر ہر فن مولاہیں اورتو اور ہر ایک کو اپنے فن سے متاثر کرکے اسے بھی اپنے رنگ میں رنگ دیتے ہیں۔ علی ظفر نے پہلے پہل تو کترینہ کیف کو فلم میرے برادر کی دلہن میں گٹار سکھا کر راک اسٹار بننے میں مدد دی۔اس کے بعد ان کی د وسری فلم لندن پیرس نیویارک بھی کم نہیں۔ان کی اداکاری پلس گلوکاری سے متاثر ہوکر فلم میں ان کے مدمقابل ہیروئن ادیتیہ راﺅنے بھی گلوکاری کے میدان میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور ایک نہیں فلم میں دودو گانے گا کر سب کر حیران کردیا۔علی ظفر کی حوصلہ افزائی نے ادیتیہ راﺅ کو فلم میں کلب سونگ مدھم سی مدہوشی اوروہ دیکھنے میں، گانے میں مدد دی۔ دیکھتے ہیں اگلی فلم میں علی ظفر کسے گلوکار بناکر اپنا گرویدہ کرتے ہیں۔ فلم لندن، پیرس، نیویارک دونوجوانوں نکھل اور للیتا کے گرد گھومتی ہے جو تین شہروں میں ایک ایک رات کے لئے ملتے ہیں۔