Home » Technology » ایران میں گرائے جانے والے امریکی ڈرون کا کھلونا مقبول

ایران میں گرائے جانے والے امریکی ڈرون کا کھلونا مقبول

ایران میں امریکی ڈرون کی شکل کے کھلونے مقبول، بڑی تعداد میں خریداری، بچوں کی دلچسپی، ایرانی کھلونا سازوں نے ملک میں گرائے جانے والے امریکی جاسوس ڈرون کی شکل کے کھلونے تخلیق کیے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گلابی رنگ کا ایک ڈرون خاص طور پر امریکی صدر باراک اوباما کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے، کیوں کہ اوباما نے ڈرون امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی بیٹ وِنگ آر کیو 170 سینٹی نِل ڈرون کو ایران نے افغانستان کی سرحد کے قریب مار گرایا تھا اور اب اس کی شکل کے ننھے ننھے ڈرون ماڈل ایرانی بچوں کے کھلونوں کا حصہ بن چکے ہیں۔