Home » Sports » آسٹریلین اوپن ٹینس: یوکو وچ نے نڈال کو ہرا کر ٹائیٹل جیت لیا

آسٹریلین اوپن ٹینس: یوکو وچ نے نڈال کو ہرا کر ٹائیٹل جیت لیا

دفاعی چیمپیئن سربیا کے نواک یوکو وچ نے اسپین کے رافیل نڈال کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نواک یوکو وچ نے رافیل نڈال کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس میں شکست دی۔ یوکو وچ نے پہلا سیٹ ڈراپ کیا اور دوسرے اور تیسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کی تاہم نڈال نے کم بیک کرتے ہوئے چوتھا سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا۔آخری سیٹ میں کامیابی پر سربین کھلاڑی نے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔ نڈال کے خلاف یوکو وچ کا اسکور پانچ سات، چھ چار، چھ دو، چھ سات اور سات پانچ رہا۔