Home » Sports » آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کےاجلاس کا پہلا دن،ترمیمات زیربحث

آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کےاجلاس کا پہلا دن،ترمیمات زیربحث

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو بورڈ کا دو روزہ اجلاس دبئی میں شروع ہوگیا۔ آئی سی سی ہیڈکوارٹردبئی میں جاری اجلاس کے پہلے روز آئین میں ترامیم سمیت دیگر معاملات زیر بحث رہے۔ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف اجلاس میں پیتالیس منٹ کی تاخیر سے شریک ہوئے۔ اجلاس ميں نائب صدارت کےلئے پيش کردہ بنگلہ ديش اورپاکستان کے مشترکہ اميدوار مصطفی کمال کا نام بھی زیرغوررہیگا۔ذرائع کے مطابق اگر مصطفی کمال نائب صدر منتخب ہوگئے تو آئی سی سی میں چیرمین کا عہدہ متعارف کرایا جائیگا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک سطح پر اینٹی کرپشن قواعد و ضوابط کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔