Home » Business » ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک ایڈیکس اعشاریہ ایک فیصد کمی کے بعد آٹھ سو انیس پوائنٹس پر آ گیا۔ ساتھ ہی جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سنگ انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک اعشاریہ نو فیصد کمی ہوئی۔ صرف جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔