Home » Sports » ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قومی ٹیم کااعلان آج ہوگا

ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قومی ٹیم کااعلان آج ہوگا

انگلینڈ کے خلاف چار ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیاجائے گا۔ چیف سلیکٹر محمدالیاس دبئی میں ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کرچکے ہیں اور آج چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے ٹیم کااعلان ہوگا۔چیف سلیکٹر محمدالیاس کا کہناہے کہ محدود اوورز کے میچوں کے لئے بھی بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کیاجائے گا۔ توقع ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شامل اظہرعلی،توفیق عمر اور جنیدخان وطن واپس آجائیں گے۔فاسٹ بولر محمدطلحہ پہلے ہی ان فٹ ہوکر واپس آچکے ہیں۔شاہد آفریدی،سہیل تنویر،شعیب ملک اور محمدخلیل یواے ای میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔وکٹ کیپرعدنان اکمل کو ون ڈے ٹیم میں بھی برقراررکھے جانے کا امکان ہے۔