Home » Gujranwala » لڑکی کی آواز میں فون کر کے لڑکوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

لڑکی کی آواز میں فون کر کے لڑکوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

منڈی بہاؤالدین: لڑکی کی آواز میں فون کر کے لڑکوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار متعدد وارداتوں کا انکشاف ، تفصیلات کے مطابق پاہڑیانوالی کے نواح میں ڈکیتوں کا ایک گروہ عرصہ دراز سے لڑکیوں کی آواز میں فون کر کے لوگوں کو لوٹ رہا تھا اور بیسوں لوگوں کو لاکھوں کی نقدی ، موبائلوں اور گھڑیوں سے محروم کر چکے ہیں ، سلیمان احمد ولد محمد صغیر رانجھا نے مظہر اقبال ولد خان محمد جٹ وڑائچ سکنہ قادر آباد حال ترینکے کو فون پر بتایا کہ اس کے والدین اسکی شادی کرنا چاہتے ہیں ، تم دس ہزار روپے لے کر ہیگروالا آ جاؤ تا کہ کہیں چلے جائیں ، اس سے قبل مظہر اقبال کے قریبی عزیز سے یہی واردات ہو چکی تھی ، جس کی اطلاع مظہر اقبال نے پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کو دع کہ کوئی گروہ مجھے فون پر بلا کر لوٹنا چاہتا ہے ، مظہر اقبال ہیگروالہ سے ترینکے جانے والے رستے کی طرف اس جگہ کی طرف گیا جہاں اسے لڑکی آواز میں اسے فون آیا تھا جبکہ پولیس کی ایک ٹیم کچھ فاصلے پر موجود تھی ، جونہی مظہر اقبال مطلوبہ جگہ پر پہنچا تو پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اسے مارنا شروع کر دیا اور نقدی چھین لی ، جس میں دو موبائل اور دس ہزار نقدی شامل تھی ، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جبکہ طاہر محمود ولد نذیر احمد قوم جٹ گوندل ساکن چک خواجہ کو موقع پر گرفتار کر لیا اور طاہر محمود کے انکشاف پر پانچ افراد جن میں رشید احمد قوم وڑائچ سکنہ رجوعہ ، سلیمان احمد قوم رانجھا سکنہ ٹھٹھہ امیر ، عامر شہزاد جٹ دھدرا سکنہ ہیگروالا ، وقاص احمد قوم جٹ دھدرا سکنہ ہیگروالا شامل ہیں ، پولیس نے دفعہ 397ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔