Home » Sports » قومی ہاکی ٹیم کے ڈیلی الاونس میں اضافہ کردیا گیا

قومی ہاکی ٹیم کے ڈیلی الاونس میں اضافہ کردیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیموں کی پرفارمنس بہتر بنانے کے لئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ڈیلی الاﺅنسز میں اضافہ کر دیا ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر کھلاڑیوں کا ڈیلی الاونس سو سے بڑھا کر ڈیڑھ سو ڈالر، جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا الاؤنس ستر سے سو اور آفیشلز کا سو سے ڈیڑھ سو ڈالر کردیا ہے۔ خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کا ڈیلی الاونس پچاس سے ستر ڈالر کر دیا گیا ہے۔