Home » Sports » پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلاجائےگا

پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلاجائےگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ تین صفر سے سیریز جیت چکا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں شکست کھاچکی ہے۔ مصباح الحق الیون پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں کامیابی دکھانے کےلیے پرعزم تھی مگر ایک سو تیس رنز سے شکست کے بعد ٹیم کو تیسرے میچ میں سنبھلنےکاموقع ہی نہ ملا اور تیسرے میچ میں بھی بیس رنز کی شکست سے دوچار ہوئی۔