Home » Gujranwala » فرنیچر کی دوکان پر ملازم نے دوکان کا صفایا کر دیا

فرنیچر کی دوکان پر ملازم نے دوکان کا صفایا کر دیا

گجرات:فرنیچر کی دوکان پر ملازم نے دوکان کا صفایا کر دیا ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ، تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، محلہ نظام پورہ لالہ موسیٰ کے رہائشی محمد جاوید ولد عبدالرشید سکنہ نظام پورہ نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں تحریری درخواست میں کہا ہے کہ وہ جی ٹی روڈ پر نزد واپڈا دفتر کے قریب جاوید فرنشرز کے نام سے دوکان کرتا ہے ، اسکے پاس بوسال شریف کا قیصر محمود ولد محمد نواز ملازم تھا ، جس نے رات کے اندھیرے میں ڈیلی کیٹ چابی کے ذریعہ 40عدد الیکٹرک کولر کی موٹریں ، 14عدد لیمپ ، ڈرل ایک عدد ، پنکھے 5عدد اور مختلف فرنیچر مالیتی تقریباً ایک لاکھ 40ہزار چوری کر کے لے گیا ہے اور جاتے ہوئے دوکان کو اس نے اپنے تالے لگا دئیے ہیں ، پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔