Home » Business » کراچی:یوٹیلٹی اسٹور پرچینی کی قیمت میں2 روپے فی کلوگرام کمی

کراچی:یوٹیلٹی اسٹور پرچینی کی قیمت میں2 روپے فی کلوگرام کمی

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں دو روپے فی کلو گرام کمی کر دی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کراچی ے زونل منیجر بابر بشیر نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی چینی کی قیمت کردی گئی ہے۔ اب اسٹورز پر چینی بیالیس روپے فی کلو گرام میں فروخت کی جائے گی۔ملک میں جاری گھی تیل کے بحران کے بارے میں بشیر بابر نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ہزار ٹن سے زائد گھی و تیل کاذخیرہ موجود ہے اورگھی ایک سو اکیاون روپے فی کلو جبکہ تیل ایک سو پچپن روپے فی لٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔