Home » Sports » بي پي ايل کا فائنل آج بريسال اور ڈھاکا کے درميان ہوگا

بي پي ايل کا فائنل آج بريسال اور ڈھاکا کے درميان ہوگا

ڈھاکا:بنگلا ديش پريمئر ليگ کا فائنل آج کھيلا جائے گا. شير بنگلا نيشنل اسٹيڈيم ميں کھيلے جانے والے فائنل ميں بريسال برنرز اور ڈھاکا گليڈي ايٹرز کي ٹيميں مدمقابل ہوں گي. بريسال برنرز کو احمد شہزاد جبکہ ڈھاکا گليڈي ايٹرز کو شاہد آفريدي، سعيد اجمل، اظہر محمود، عمران نذير اور اويس ضياء کي خدمات حاصل ہيں. سيمي فائنل ميچز ميں بريسال برنرز نے ڈرونٹو راجشاہي جبکہ ڈھاکا گليڈي ايٹرز نے کھلنا رائل بنگالز کو شکست دي تھي. فائنل پاکستاني وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھيلا جائے گا. ميچ جيو سوپر پر براہ راست نشر کرے گا.