Home » Entertainment » ’ڈھنکا چکا‘پر 4428 ڈانسرز کا بيک وقت رقص کا عالمي ريکارڈ

’ڈھنکا چکا‘پر 4428 ڈانسرز کا بيک وقت رقص کا عالمي ريکارڈ

ممبئيا:ممبئي ميں 4ہزار428ڈانسرز نے سلمان خان کے ہٹ گانے’ڈھنکا چکا‘پر ڈانس کرکے عالمي ريکارڈ قائم کرديا.بالي ووڈ فلم انڈسٹري ميں آج کل فلم کے گانوں کو بے حد اہميت حاصل ہوگئي ہے اور نئي آنے والي فلموں سے ايک کے بعد ايک ہٹ گانا شائقين ميں مقبوليت حاصل کررہا ہے.ايسا ہي ايک گانا بالي ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کي فلم ريڈي کا’ ڈھنکا چکا‘ ہے جو اتنا مقبول ہوا کے لوگ بے اختيار اس کي دُھنوں پر جھوم اٹھتے نظر آئے.گانے کي مقبوليت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، بھارت کے شہر ممبئي ميں سب سے بڑے بالي ووڈ ڈانس کا اہتمام کيا گيا جس کے شرکاء نے ڈھنکا چکا پر اپني ڈانسنگ صلاحيتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمي ريکارڈ قائم کرديا.اس خاص کاوش کے تحت 4ہزار428 افراد نے3منٹ تک معروف کوريو گرافر کي نگراني ميں اس گانے پر ڈانس کياجسے بيک کئي افراد کي ايک ہي گانے پر ڈانس کي حيثيت سے موقع پر ہي تسليم کرتے ہوئے گنيز بک آف ورلڈ ريکارڈ انتظاميہ کي جانب سے اعزازي سرٹيفکيٹ پيش کر ديا گيا.