Home » Business » سعودي عرب نے سيمنٹ برآمدات کي اجازت دے دي

سعودي عرب نے سيمنٹ برآمدات کي اجازت دے دي

جدہ: سعودي عرب نے سيمنٹ برآمدات کي اجازت دے دي ہے. سعودي حکومت کے اس فيصلے سے پاکستاني سيمنٹ فيکٹرياں فائدہ اٹھاسکتي ہيں.ميڈيارپورٹس کے مطابق، ملکي طلب کے پيش نظر سعودي عرب نے سيمنٹ کي برآمدات کھول دي ہے. پاکستان، اضافي اور معياري سيمنٹ کي پيداوار کے باعث سعودي حکومت کے اس فيصلے سے فائدہ اٹھاسکتا ہے.تجزيہ کاروں کے مطابق، پاکستاني سيمنٹ فيکٹريوں کو اس بار مشرق وسطي ميں دستياب سيمنٹ کي اضافي پيداوار سے مقابلہ کرنا پڑے گا کيوں کہ کچھ عرصہ پہلے تک سيمنٹ درآمد کرنے والا ملک، متحدہ عرب امارات، اب نہ صرف سيمنٹ کے شعبہ ميں خود کفيل بن چکا ہے بلکہ قطر اور بحرين کو برآمد بھي کرنے لگا ہے. سعودي عرب، متحدہ عرب امارات کے علاوہ ايک اور پڑوسي ملک ترکي سے بھي سيمنٹ درآمد کرسکتا ہے.مشرق وسطي ميں سيمنٹ کي اضافي پيداوار اور تعمير سازي کي صنعت ميں سستي کے باعث، رواں مالي سال کے دوران اس خطے کے ملکوں کو پاکستان سے سيمنٹ برآمدات ميں 20 في صد تک کمي ريکارڈ کي جاچکي ہے.