Home » Gujranwala » غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹریپنگ سے کاروبار ٹھپ زندگی اجیرن ہو گئی

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹریپنگ سے کاروبار ٹھپ زندگی اجیرن ہو گئی

نوشہرہ ورکاں:شدید گرمی میںغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹریپنگ سے کاروبار ٹھپ زندگی اجیرن ہو گئی نو شہرہ ورکاں اور اس کے مضافات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹریپنگ سے جہاںکاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے وہیں شدید گرمی کے اس موسم میں گھر یلو خواتین اور معصوم بچو ں کا برا حال ہو جا تا ہے با ربار ٹریپنگ سے اب تک لاکھوں روپے کا الیکڑیشن کا سامان جل کر راکھ ہو چکا ہے رورل ایریا میں رات کے وقت غیر اعلانیہ طویل لو ڈ شیڈنگ سے معصوم بچے گھریلو خواتین اورمرد حضرات راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبو ر ہیں علاقہ کی معزز شخصیات نے واپڈا کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بار بار ٹریپنگ کو کنٹرول کیا جائے تاکہ کاروبار کم سے کم متاثر ہو اور کاروباری طبقہ شیڈول تر تیب دیکر اپنے اور اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کما سکیں مہنگائی کے اس دور میں الیکٹریشن کا سامان محفوظ رہے مرد وخواتین اور معصوم بچے رات کو سکون کی نیند سو سکیں۔