Home » Entertainment » تھائی لینڈ میں ہوا رنگ برنگا کائٹ فیسٹیول

تھائی لینڈ میں ہوا رنگ برنگا کائٹ فیسٹیول

تھائی لینڈ میں ہوا رنگ برنگا۔۔ کائٹ فیسٹیول جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی اور کیا دلفریبیوں کو رنگا رنگ۔ چھوٹی سی اس زندگی میں، پل دو پل کی مسکراہٹ کے لئے بسا اوقات خوشیوں کا سہارا زندگی کو دو چند کر دیتا ہے،ایسے میں اگر لمحاتی زندگی کے چند زاویئے مسرتوں سے جگمگا جائیں تو زندگی نراش ہو جاتی ہے،کہتے ہیں کہ زندگی کو ہنس کے ہی گزارنا چاہیئے۔ سو کیا تھائےلینڈ کے واسیوں نے اس کا انتظام۔ اور وہ بھی کائٹ فیسٹیول کے ذریعے۔تھائی لینڈ کے شہرچا ایم کے آسمان ہر سمت رنگ بکھیر رہے تھے ،رنگولی کی مانند فضا ست رنگی تھی، جب بیس ملکوں کے لوگوں کی رنگ برنگی پتنگوں نے کی مستی، آسمان پر۔ کائٹ فلائنگ مقابلوں میں بتیس ٹیموں نے پینگوئن سے لیکر سپر مین تک، مختلف اشکال کی پتنگیں اڑائیں اور تقریب کے مزے لوٹے۔تا حد نظر آسمان پر جہاں نظر دوڑائی گئی بس رنگ اور مسکراہٹیں ہی ملیں۔ مونٹاج یہ رنگا رنگ فیسٹیول رہے گا تین روز جاری ،کیونکہ یہ اس کی رنگینیاں ہی تو ہیں جودنیا بھر سے شائقین کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔