Home » Gujranwala » میاں برادران نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا

میاں برادران نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا

نو شہرہ ورکاں :یوم تکبیر کے سلسلہ میں سٹی نو شہرہ ورکاںمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) تحصیل نو شہرہ ورکاں نے کہا میاں برادران کو سپریم کورٹ کے فیصلہ جس میں انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے حق وسچ کی فتح ہے اس فیصلہ سے یقینا پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گی اور عدلیہ پر عوام کاعتماد بڑھے گا انہوں نے مزید کہا اگر میاں برادران امریکہ اور اس کے حواریوں کے دبااؤ میں آ کر آج سے گیارہ سال قبل ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو آج خدا جانے ہمارا کیا حال ہو تا لیکن میاں برادران نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اب انڈیا سمیت ہمارا کوئی بھی دشمن پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا تقریب سے تحصیل صدر محمود نذیر ورک،شیخ محمد عظیم،چوہدری عبدالوارث ،ارشد بو ٹا بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا