Home » Business » جاپان اور پاکستان کے تجارتي تعلقات پر مذاکرات آج ہوں گے

جاپان اور پاکستان کے تجارتي تعلقات پر مذاکرات آج ہوں گے

،ٹوکيو:جاپان اور پاکستان کے درميان حکومتي اور نجي سطع پر تجارتي تعلقات ميں اضافے کے ليئے ٹوکيو ميں دو روزہ بزنس ڈائيلاگ کا آغازآج 21مارچ بروز بدھ سے ہورہا ہے جس ميں پاکستان کي قياد ت وفاقي وزير تجارت مخدوم امين فہيم اور وزير مملکت برائے سرمايہ کاري اور چيئر مين بورڈ آف انوسٹمنٹ سليم مانڈوي والا کريں گے جبکہ پاکستان کي نمائندگي سيکريٹري تجارت ظفر محمود بھي کريں گے جبکہ جاپان کي جانب سے نائب وزير برائے کامرس ،ٹريڈ اينڈ انڈسٹري کے نائب وزير کريں گے ، جبکہ دونوں ممالک کے نجي شعبہ ميں ميں ہونے والے مذاکرات ميں شرکت کے ليے پاک جاپان بزنس فورم کا بيس رکني وفد جاپان پہنچ گيا ہے ،جبکہ جاپان کي جانب سے جاپان پاکستان بزنس کو آپريشن کميٹي کا بيس رکني وفد پاکستاني تجارتي گروپ کے ساتھ مذاکرات کرے گا ، ذرائع کے مطابق حکومت اور نجي سطع پر ہونے والے ان مذاکرات سے پاکستان اور جاپان کے درميان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا.