Home » News » غذر کے پہاڑوں اور بالائي علاقوں ميں 5روز سے برفباري جاري

غذر کے پہاڑوں اور بالائي علاقوں ميں 5روز سے برفباري جاري

  • Publish on March 21, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد:غذر کے پہاڑوں اور بالائي علاقوں ميں 5روز سے برفباري جاري ہے.گلگت بلتستان کے بيشتر علاقوں ميں موسم صاف ہونا شروع ہوگيا ہے.ہزارہ اورآزاد کشمير ميں آج بھي موسم گردآلود ہے.گلگت بلتستان کے بيشتر علاقوں ميں برفباري اور بارش کا سلسلہ تھم گيا ہے ليکن بارش اور برفباري سے بند ہونے والي رابطہ سڑکيں نہيں کھل سکي ہيں . گزشتہ روز شديد طوفاني بارشوں،لينڈ سلائڈنگ اور برفاني تودے گرنے سے متعدد رابطہ سڑکيں بند ہيں.ہزارہ ڈويژن ميں آج دوسرے روز بھي موسم گردآلود ہے اورمالاکنڈ ڈويژن ميں موسم ابر آلودہے،کالام،چترال اوردير کے پہاڑوں پر برفباري کے بعد سردي کي شدت بڑھ گئي ہے. آزاد کشمير کے بالائي علاقوں ميں دوسرے روز بھي موسم گرد آلود ہے،گزشتہ روز کي بارش اور برفباري کے بعد نيلم،شاردا،کيل،اور ليپہ سميت علاقوں کي رابطہ سڑکيں بند ہيں.