Home » Business » یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کا مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کا مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں تین روپے سے انتیس روپے فی کلوگرام تک اضافہ کر دیا۔ ریجنل مینجر یوٹیلیٹی اسٹورز کراچی نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروحت ہونے والی دالوں کی قیمت میں اوپن مارکیٹ کی قیمتوں کے تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے اور ابھی بھی یوٹیلیٹی اسٹور پر قیمتیں کم ہیں۔چنے کی دال میں انتیس روپے فی کلو اضافہ سے ایک سو سات روپے ،دال مونگ ایک سو دس روپے سے بڑھا کر ایک سو اٹھارہ روپے ،لال لو بیا چورانوے روپے فی کلو سے بڑھا کر ایک سو پندرہ روپے فی کلو ،دال مسور پچہتر روپے سے بڑھا اٹہتر روپے ،کالے چنے پچھتر روپے کلو سے بڑھا کر ایک سو دو روپے فی کلو کر دیئے۔